چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی لندن روانہ

   

کلکتہ : چیف منسٹر مغربی بنگالممتا بنرجی تاخیر کے ساتھ لندن کیلئے روانہ ہوگئی ہیں۔لندن روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرون ممالک کے دورے کے دوران بھی رابطہ میں رہیں گی۔لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر بجلی کی خرابی کی وجہ سے برطانیہ جانے والی وہ پرواز جس سے ممتا بنرجی جانے والی تھیں تقریباً 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ وہ پہلے کولکتہ سے دبئی اور پھر لندن کیلئے روانہ ہوئیں۔ان کا یہ 5دن کا دورہ ہے۔یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈے پر آگ لگنے سے لاکھوں مسافر پھنس گئے، جس سے دنیا بھر میں سفری مشکلات پیش آئیں۔ ممتابنرجی نے بتا یاکہ ان کی صبح کی فلائٹ تھی لیکن اسے منسوخ کرنا پڑا۔ اس سے پورا شیڈول درہم برہم ہو گیا ہے۔کولکتہ سے لندن کیلئے کوئی براہ راست پرواز نہیں ہے اور اسی وجہ سے یہ مسئلہ ہے۔بنرجی 27 مارچ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک لیکچر دینے والی ہیں۔ چیف منسٹر اور ان کی ٹیم 24 مارچ کو ہندوستانی ہائی کمیشن کے زیر اہتمام پروگراموں کی ایک سیریز، 25 مارچ کو بزنس سمٹ اور 26 مارچ کو حکومت سے حکومت کے پروگرام میں شرکت کرنے والی ہیں۔

ممتا بنرجی پیر کو ہندوستانی ہائی کمیشن کی تقریب میں شرکت کریں گی ۔ منگل کو تجارتی کانفرنس ہے ۔ حکومتی سطح کا تجارتی اجلاس چہارشنبہ کو منعقد ہوگا ہے ۔ ممتا بنرجیجمعرات کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں خطاب کریں گی۔