چیف منسٹر منی پور کورونا پازیٹیو

,

   

امپھال: چیف منسٹر منی پور این بیرن سنگھ اتوار کو کورونا سے متاثر پائے گئے۔ بیرن سنگھ نے خود ٹوئٹ کر اس سلسلے میں جانکاری دی۔ اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’میں کووڈ -19 سے متاثر پایا گیا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں جو حالیہ دنوں میں میرے ساتھ رابطے میں آئے ہیں، کہ وہ خود کو الگ تھلگ کریں اور کورونا کی جانچ کروالیں ۔واضح ر ہے کہ ریاست میں اب تک 21636 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جن میں سے 18334 صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب تک ریاست میں 218 افراد کورونا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔