چیف منسٹر میگھالیہ سی کے سنگما کی چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔7۔ ستمبر (سیاست نیوز) میگھالیہ کے چیف منسٹر سی کے سنگما نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ پرگتی بھون میں یہ خیر سگالی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پرگتی بھون پہنچنے پر چیف منسٹر سنگما کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چیف منسٹر نے ہائی ٹی کا اہتمام کیا تھا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے مہمان چیف منسٹر کو شال اور مومنٹو پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ ریاستی وزراء کے ٹی راما راؤ ، ٹی ہریش راؤ ، ای دیاکر راؤ ، ارکان کونسل پی راجیشور ریڈی ، مدھو سدن چاری ، رکن اسمبلی روہت ریڈی ، نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ بی ونود کمار ، سابق مرکزی وزیر وینو گوپال چاری ، بی آر ایس قائدین ڈی شراون ، ومشی دھر راؤ اور دوسروں نے چیف منسٹر میگھالیہ کو گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔