چیف منسٹر نتیش کمار آج استعفیٰ دے سکتے ہیں

,

   

قائد کے انتخاب کیلئے 17نومبر کو ہی این ڈی اے مقننہ پارٹی کی میٹنگ
پٹنہ ۔16؍نومبر ( ایجنسیز ) بہار کے وزیر اعلیٰ 17 نومبر کو گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کر سکتے ہیں۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل سے قبل پیر (17 نومبر) کو گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کا امکان ہے۔نتیش کمار جو جے ڈی (یو) کے قومی صدر بھی ہیں نے پیر (17 نومبر ) کو اپنی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے۔ اسی طرح نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے تمام اتحادیوں نے اپنی قانون ساز پارٹی کا اجلاس بلایا ہے۔میٹنگوں کے بعد این ڈی اے قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے انتخاب کیلئے این ڈی اے لیجسلیٹو پارٹی کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ صبح سے نو منتخب ایم ایل اے نتیش کمار سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کر رہے ہیں۔یہاں تک کہ راشٹریہ لوک مورچہ کے صدر اوپیندر کشواہا اور سینئر بی جے پی لیڈر نتیا نند رائے نے ان سے ملاقات کی۔