حیدرآباد ۔ 3 ۔ جولائی : ( این ایس ایس ) : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج سدی پیٹ کے چنتا مداکا ولیج کے سرپنچ ہنسکیتھن ریڈی سے فون پر بات کرتے ہوئے ان سے اس گاؤں کے مسائل اور دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ یہ کہتے ہوئے کہ وہ جلد ہی اس گاؤں کا دورہ کریں گے ۔ چندر شیکھر راؤ نے سرپنچ کو گاؤں کے مسائل پر ایک رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔ چیف منسٹر نے سرپنچ کو تیقن دیا کہ وہ اس گاؤں کی ترقی اور تمام سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کریں گے ۔ سرپنچ نے چیف منسٹر کو بتایا کہ وہ اس گاؤں کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی فہرست کے ساتھ تیار رہیں گے ۔ سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر جلد ہی اس گاوں کا دورہ کریں گے ۔۔
