حیدرآباد۔/5 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج اسمبلی کمیٹی ہال میں ارکان کے ساتھ لنچ کیا اور خیرسگالی ملاقات کی۔ اسمبلی میں آج دلت بندھو اسکیم پر مباحث کے پیش نظر چیف منسٹر اسمبلی میں موجود رہے۔ عام طور پر ارکان کیلئے روزانہ لنچ کا اہتمام رہتا ہے لیکن چیف منسٹر اپنے چیمبر میں لنچ کرتے ہیں۔آج چیف منسٹر نے ارکان کے ساتھ لنچ کا فیصلہ کرکے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا۔ لنچ کے موقع پر وہ اسمبلی کے کمیٹی ہال پہنچے۔ چیف منسٹر نے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کیلئے لنچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ارکان سے ڈشیس کے بارے میں بات کی۔ چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ صحافیوں کیلئے علحدہ انتظام کیا جارہا ہے۔ چیف منسٹر نے لنچ کے موقع پر بہتر ڈشیس کی فراہمی کا مشورہ دیا اور ارکان کے ساتھ لنچ کیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر و ارکان کے درمیان خوشگوار لمحات دیکھے گئے۔ر