حیدرآباد ۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے رکن اے نرسی ریڈی نے زمینات پر ناجائز قبضے کے الزامات کے تحت وزیر صحت ایٹالہ راجندر کی برطرفی کی مذمت کی اور کہا کہ ایٹالہ راجندر نے کورونا وباء کے دوران وزیر صحت کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔ عوام کورونا وباء سے پریشان ہیں ان حالات میں چیف منسٹر کی سیاست عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کے لئے ای راجندر کو نشانہ بنایا ہے۔