حیدرآباد 8نومبر(یواین آئی) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ کے سب سے بڑے 60,799 کروڑ روپے کے میگا منصوبہ کی منظوری دی جس کا مقصد ریاست کے روڈ انفراسٹرکچر میں جامع اصلاحات ہے ۔ اس منصوبہ کا ہدف تلنگانہ کو بین الاقوامی کمپنیوں کے مرکز کے طور پر اُبھارنا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور دیہی علاقوں کے لاکھوں نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے ۔اس منصوبہ کی خصوصیت 10,400 کروڑ کی لاگت سے حیدرآباد۔وجئے واڑا شاہراہ کی توسیع ہے جس سے دونوں بڑے شہروں کے درمیان رابطہ میں نمایاں بہتری متوقع ہے ۔ایک اور اہم پراجکٹ آرآرآر ہے ، جو 36,000 کروڑ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ تلنگانہ کے ٹرانسپورٹ اور معاشی ترقی میں ایک انقلابی مرحلہ کی نشاندہی کرتا ہے ۔