حیدرآباد 22 نومبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج تلنگانہ سیکریٹریٹ میں ’تلنگانہ تلی ‘ مجسمہ کی تنصیب کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلات سے آگہی حاصل کی ۔ انہوں نے سیکریٹریٹ کے احاطہ میں جاری تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی تنصیب کے کاموں اور ان کی رفتار کے متعلق تفصیلات حاصل کرکے ان کو قبل از وقت مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سیکریٹریٹ کے احاطہ میں ’تلنگانہ تلی‘ کے مجسمہ کی تنصیب کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ریونت ریڈی 9 ڈسمبر کو سونیا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر تلنگانہ سیکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔ حکومت سے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا گیا تھا جو تیزی سے جاری ہیں۔ کہا جا رہاہے کہ ڈسمبر کے پہلے ہفتہ میں ان کامو ںکو مکمل کرلیا جائے گااور 9 ڈسمبر کو چیف منسٹر ریونت ریڈی مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دیں گے۔3