چیف منسٹر نے تین اضلاع کیلئے ترقیاتی فنڈس جاری کئے

   

سدی پیٹ ، کاما ریڈی اور بھونگیر کے دورہ کے موقع پر کئے گئے وعدوں کی تکمیل
حیدرآباد۔8 ۔جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سدی پیٹ ، کاما ریڈی اور بھونگیر اضلاع میں ان کی جانب سے دیئے گئے تیقنات کیلئے رقمی منظوری دی ہے۔ چیف منسٹر نے ان تینوں اضلاع کے دورہ کے موقع پر میونسپلٹیز اور پنچایتوں کی ترقی کیلئے کئی اعلانات کئے تھے۔ کاما ریڈی میونسپلٹی کے لئے چیف منسٹر نے 50 کروڑ روپئے منظور کئے ۔ بانسواڑہ اور ایلا ریڈی میونسپلٹیز کے لئے 25 کروڑ ، کاما ریڈی ضلع میں 526 پنچایتوں کے لئے فی کس 10 لاکھ روپئے کی منظوری دی گئی ۔ انہوں نے بجنگی منڈل کے ترقیاتی کاموں کیلئے 20 کروڑ اور بھونگیر میونسپلٹی کے تحت مختلف کاموں کیلئے ایک کروڑ روپئے کی منظوری دی ۔ پوچم پلی ، آلیر ، یادگیری گٹہ اور چوٹ اپل میونسپلٹیز کے لئے فی کس 50 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ۔ بھونگیر ضلع کی 421 پنچایتوں کیلئے فی کس 25 لاکھ روپئے جاری کئے گئے ۔ چیف منسٹر کی منظورہ رقم سے ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات پر عمل کیا جائے گا ۔