حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے باغ عامہ میں پرچم کشائی تقریب میں شرکت کے بعد حسین ساگر پہنچ کر گنیش وسرجن انتظامات کا جائزہ لیا ۔ چیف منسٹر نے کمشنر پولیس مسٹر سی وی آنند ارکان اسمبلی ‘ مئیر بلدیہ حیدرآباد کے علاوہ دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ٹینک بنڈ پہنچ کر وسرجن انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کرین آپریٹرس اور وہاں موجود دیگر والینٹرس سے ملاقات کی اور انہیں پرامن و بہتر انداز میں وسرجن کی تکمیل کیلئے خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ سابق میں جس طرح کے حادثات پیش آئے ہیں ان کا اعادہ نہ ہواس کیلئے انتظامات کئے جائیں ۔ پولیس عہدیداروں کے علاوہ بلدی عہدیدارو نے چیف منسٹر کو این ٹی آر مارگ و نکلس روڈ پر گنیش وسرجن کے انتظامات کی تفصیلات سے واقف کروایا اور کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق حسین ساگر کے قریب وسرجن انتظامات کو مکمل کرکے عدالتی احکامات کے مطابق وسرجن کو یقینی بنایا جارہا ہے۔3