چیف منسٹر نے غریب عوام کا دل جیت لیا: کے ٹی آر

   

Ferty9 Clinic

فلاحی اسکیمات بے مثال، گدوال میں ترقیاتی پروگرام سے ریاستی وزیر کا خطاب

گدوال : جوگولامبا گدوال ضلع کے مختلف منڈلس میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما رائو کے ہاتھوں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد و افتتاحی تقریب منعقد ہوئیں۔ وزیر موصوف نے جورالا پراجکٹ کے پاس جورالا پارک کا افتتاح کیا جو 15 کروڑ کی لاگت سے تیار ہورہا ہے اور گونوپاڈو میں شادی خانہ کا سنگ بنیاد رکھا جو 30 لاکھ کی لاگت سے تیار ہورہا ہے۔ وزیر موصوف نے سنگالا ذخیرہ آب کی تعمیر ایک کروڑ 50 لاکھ سے تیار کیا گیا ہے جس کا افتتاح انجام دیا گیا۔ ایم اے ایل ڈی گورنمنٹ کالج میں لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا جس کے لیے ایک کروڑ 60 لاکھ روپئے منظور کئے گئے اور ایم اے ایل ڈی کالج میں اڈیشنل کلاسس کے رومس کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپئے منظور کئے گئے اور وزیر موصوف نے بتایا کہ انڈور آڈیٹوریم کے لیے 6 کروڑ 25 لاکھ روپئے منظور کئے گئے۔ میونسپلٹی سی سی روڈ جنکشن کی ترقیاتی امور، کمیونٹی ہال، کونسل ہال کا سنگ بنیاد رکھا اور عمارتوں کی تعمیر کے لیے تقریباً 25 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ انٹی گریٹیڈ مارکٹ کی سنگ بنیاد کے لیے 15 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ لڑکیوں اور خواتین کے لیے پی جی کالج اور ہاسٹل کے لیے اور جدید عمارت کے لیے 10 کروڑ روپئے منظور کئے گئے۔ گدوال آر او بی پلے اوور کی تعمیر کے لیے 25 کروڑ روپئے منظور کئے گئے تھے جس کا افتتاح آج وزیر مصوف کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ کے ٹی آر نے ترقیاتی پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے عوام کے لیے کئی ایک اسکیمات کو روبعمل لایا اور تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کو خصوصی دلچسپی کے ساتھ حاصل کیا اور عوام کو روزگار فراہم کرتے ہوئے اور کسانوں کو قرض جات معاف کرتے ہوئے غریب عوام کا دل جیت لیا ہے۔ ایسے اسکیمات سابق کے کسی حکومت نے انجام نہیں دیا جو ٹی آر ایس کررہی ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت غریب عوام کے لیے جو کارنامے انجام دیئے ہیں سابق میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ اس اجلاس میں وزیر زراعت نرنجن ریڈی، وزیر اسپورٹس سرینواس گوڑ، وزیر تعلیم ایس اندرا ریڈی کے علاوہ دیگر سیاسی قائدین اور سرکاری عہدیداران موجود تھے۔ اس کے علاوہ جوگولامبا گدوال ضلع کے ٹی آر ایس کارکن اور عوام کثیر تعداد میں شریک تھے۔