تنخواہوں میں 1000 روپئے اضافہ کا اعلان، آر ٹی سی ایمپلائیز کی تنخواہوں میں جلد اضافہ
حیدرآباد: یکم مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے مئی ڈے کے موقع پر صفائی کرمچاریوں کی خدمات کو سلام کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں فی کس 1000 روپئے اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے فوری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے جی ایچ ایم سی، حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس، کارپوریشنس اور گرام پنچایتوں میں خدمات انجام دینے والے 1,06,474 مزدوروں کو فائدہ ہوگا۔ مزدوروں کو اب جو تنخواہوصول ہورہی ہے اس میں 1000 روپئے کا اضافہ ہوگا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تحریک میں مزدوروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان کی ترقی اور فلاح و بہبود کے معاملے میں حکومت عہد کی پابند ہے۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ بہت جلد آر ٹی سی ایمپلائیز کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرنے کی محکمہ فینانس کو احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ مزدور محنت و لگن سے کام کرتے ہوئے ریاست کی ترقی میں غیر معمولی رول ادا کررہے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر تلنگانہ کے دیہاتوں اور شہروں کو جو ایوارڈس حاصل ہورہے ہیں یہ سب مزدوروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد دیہاتوں اور شہروں میں بڑے پیمانے کی تبدیلیاں آئی ہیں۔ عوام کو صاف صفائی اور بنیادی سہولتیں میسر ہورہی ہیں۔ چیف منسٹر نے صفائی کرمچاریوں سے اظہار تشکر کیا۔ ن