چیف منسٹر نے منشیات مافیا کو آہنی پنجہ سے کچلنے پر زور دیا

   

ڈرگس کے خلاف لڑائی کیلئے نارکوٹک، آرگنائزڈ کرائم کنٹرول سیل کے قیام کا مشورہ

حیدرآباد۔ 26 جنوری (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست میں منشیات کے پھیلاؤ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کو آہنی پنجہ سے کچل دینے اور اس کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ 28 جنوری کو اسٹیٹ پولیس اینڈ اکسائز کانفرنس کا اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈرگس کے خاتمہ کیلئے چیف منسٹر نے جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہر کے علاوہ مختلف اضلاع میں منشیات عام ہو جانے اور بڑے پیمانے پر گانجہ کے علاوہ دوسری نشہ آور اشیاء کے بھاری مقدار میں ضبط ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ محکمہ پولیس اور محکمہ اکسائز کے عہدیداروں کو ڈرگس کے خلاف جنگ چھیڑنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محمد محمود علی، وزیراکسائز سرینواس گوڑ، چیف سکریٹری سومیش کمار، ڈی جی پی مہیندر ریڈی کے علاوہ دوسرے اعلیٰ عہدیدار شریک تھے ۔ چیف منسٹر نے منشیات کے کیس میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیا۔ قصور وار کتنا بھی اثر رکھتا ہو اس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے بلکہ قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے پر زور دیا۔ منشیات کا استعمال اور اس کی سپلائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت دی۔ نارکوٹک آرگنائزڈ کرائم کنٹرول سیل قائم کرنے 1000 ملازمین پر مشتمل کاؤنٹر انٹلی جنس سیل تیار کرنے اور اس سیل کا منشیات کے مافیا کیخلاف استعمال کرنے پر زور دیا۔ ن