حیدرآباد: چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سابق صدرنشین میٹ پلی مارکٹ کمیٹی اور سینئر ٹی آر ایس لیڈر بی سریش کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حالیہ دنوں میں ان کا دیہانت ہوا تھا ۔ چیف منسٹر آج مٹ پلی پہنچے اور آنجہانی کی قیامگاہ پر ان کے فرزند رکن اسمبلی بی سمن اور دیگر افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیا۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزراء پرشانت ریڈی ، کے ایشور ، ارکان پارلیمنٹ سنتوش کمار ، کے آر سریش ریڈی ، این وینکٹیش ، رکن کونسل سبھاش ریڈی ، جنرل سکریٹری ٹی آر ایس شراون کمار ریڈی ، ارکان اسمبلی ودیا ساگر راؤ ، سنجے کمار ، جیون ریڈی ، کے چندر ، منوہر ریڈی ، روی شنکر اور دوسرے موجود تھے۔