چیف منسٹر نے پرگتی بھون میں وجئے دشمی پوجا کی

   

حیدرآباد۔ 15 اکٹوبر : چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے آج اپنے افراد خاندان کے ساتھ پرگتی بھون کے احاطہ میں وجئے دشمی کے موقع پر نلہ پوچما مندر میں پوجا کی ۔ چیف منسٹر نے گاڑیوں کی پوجا کی اور روایتی انداز میں ایودھا پوجا کی ۔ دسہرہ کی خصوصی پوجا کے موقع پر انہوں نے جمی کے درخت کیلئے بھی پوجا کی اور ارکان خاندان و ملازمین کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ پوجا کے پروگرام میں چیف منسٹر کی شریک حیات شوبھا ‘ ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ ‘ بہو شائیلما ‘ پوتے ہیمانشو ‘ پوتی الیکھیا ‘ ٹی آر ایس جنرل سکریٹری آر شراون کمار ریڈی ‘ چیف منسٹر کے سکریٹری راج شیکھر ریڈی اور اسٹاف وغیرہ نے شرکت کی ۔