کنٹونمنٹ اولڈ ماریڈ پلی میں 468 ڈبل بیڈ روم مکانات کے افتتاح کے بعد کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ ڈبل بیڈ روم مکانات کے استفادہ کنند گان کے چہروں میں مسکراہٹ دیکھتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے آپ لوگوں کو کروڑ پتی بنادیا ہے ۔ ان مکانات کو ہرگز فروخت نہیں کیا جاسکتا ۔ اس جائیداد و اثاثہ کی حفاظت کرنا تم سب کی ذمہ داری ہے ۔ کنٹونمنٹ اسمبلی حلقہ کے حدود میں واقع اولڈ ماریڈ پلی میں تعمیر کردہ 486 ڈبل بیڈ روم مکانات کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر سنیما ٹو گرافی ٹی سرینواس یادو کے علاوہ ٹی ار ایس کے رکن اسمبلی سائنا کے علاوہ مقامی قائدین اور عہدیدار موجود تھے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ قیمتی 5 ایکڑ 18 گنٹہ اراضی پر ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ۔ اس اراضی کی قیمت فی گز ڈھائی لاکھ روپئے ہے ۔ 350 کروڑ روپئے مالیاتی قدر کی ہاوزنگ بورڈ کی اراضی کو جی ایچ ایم سی کے حوالے کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کی ہدایت پر یہاں ڈبل بیڈ روم مکانات تعمیر کئے گئے ہیں ۔ ان مکانات کو خانگی بلڈرس سے خریدنے پر ایک مکان 70 لاکھ تا ایک کروڑ روپئے میں حاصل ہوتا ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ وہ آج ڈبل بیڈ روم مکانات کے افتتاح سے قبل اس کے تصاویر ٹوئیٹر پر شیئر کرچکے ہیں جس پر دوسری ریاستوں کے عوام کو بڑے پیمانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ہمیں بھی اس طرح کے مکانات تعمیر کرنے کی مقامی حکومتوں سے مطالبہ کررہے ہیں ۔ کے سی آر جیسے چیف منسٹر ہماری ریاستوں میں نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں ۔ ایک روپیہ لیے بغیر غریب عوام کو عالیشان مکانات مفت میں تقسیم کرنے کی ستائش کررہے ہیں ۔ بڑے لوگوں کی مشہور کہاوت ہے ۔ گھر تعمیر کر کے دیکھو شادی کر کے دیکھو ۔ چیف منسٹر کے سی آر ایک طرف غریب عوام کے لیے مکانات تعمیر کررہے ہیں تو دوسری طرف غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے مالی تعاون بھی کررہے ہیں ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات عزت و نفس کی نشانی ثابت ہورہی ہے ۔ اس سے بڑھ کر اطمینان اور کیا ہوسکتا ہے ۔۔ ن