چیف منسٹر وائی ایس جگن کے حفاظتی عملے کے رکن میں کورونا پازیٹیو

   

Ferty9 Clinic

ڈی جی پی کے سیکورٹی عملہ میں ایک شخص متاثر ، پولیس ملازمین میں تشویش کی لہر

حیدرآباد۔ آندھرا پردیش میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اور ڈائرکٹر جنرل پولیس کے حفاظتی عملے میں موجود2 کانسٹبلس کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ گنٹور ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 42 ہوگئی اور ایک ہی دن میں 41 پازیٹیو کیسس منظر عام پر آئے۔ کورونا سے متاثرہ ایک خاتون کی موت واقع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے حفاظتی قافلہ میں شامل ایک کانسٹبل میں کورونا کی علامات پائی گئیں جس کے بعد اسے ہوم کورنٹائن کیا گیا جبکہ اس کے ساتھیوں کا ٹسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چیف منسٹر کے حفاظتی عملے کے ارکان کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈائرکٹر جنرل پولیس کے حفاظتی عملے میں شامل ایک کانسٹبل میں کورونا پازیٹیو کی اطلاع ملی ہے۔ تلنگانہ کی طرح آندھرا پردیش میں بھی پولیس ملازمین میں کورونا کے کیسس میں اضافہ تشویش کا باعث بن چکا ہے۔ پولیس عہدیداروں اور ملازمین نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشنوں میں وزیٹرس کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔