چیف منسٹر وجین کا یوگی پر جوابی حملہ

   

Ferty9 Clinic

ترووننت پورم: کیرالا کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے جمعرات کو اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ریاست (یوپی) کیرالہ کی طرح بنتی ہے تو وہاں ذات پات اور مذہب کے نام پر قتل نہیں ہوگا۔ وجین نے ٹویٹ کیا، “اگر یوپی کیرالہ کی طرح ہو جاتا ہے ، جس کا یوگی آدتیہ ناتھ کو خوف ہے ، تو ملک کی بہترین تعلیم اور صحت کی سہولیات، سماجی بہبود، اعلیٰ معیار زندگی اور ہم آہنگی والا معاشرہ یوپی میں قائم کیا جا سکے گاجہاں ذات پات اور مذہب کے نام پرلوگوں کا قتل نہیں ہوگا۔ وہاں کے لوگ یہی چاہتے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے آج مغربی اتر پردیش میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے ، لیکن سیاسی پارا کافی چڑھا ہوا ہے ۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ووٹنگ سے پہلے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں لوگوں سے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا، ‘‘اگر اس بار بی جے پی اقتدار میں نہیں آئی تو ریاست کو کشمیر، بنگال اور کیرالہ بننے میں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔ ان کے اس بیان کے تعلق سے ہی وزیر اعلیٰ وجین نے مسٹر یوگی پر جوابی حملہ کیا ہے ۔