نئی دہلی: کیرالا کے وزیر اعلی پی وجین نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وجین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ہے ۔ وجین پیر کی شام دارالحکومت دہلی پہنچے ہیں ۔دونوں قائدین کی ملاقات کے دوران کیا بات چیت ہوئی اس کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وجین نے وزیراعظم مودی سے ریاست کے وایناڈ ضلع میں گزشتہ ماہ کے سانحہ پر امدادی پیاکیج کا مطالبہ کیا۔