چیف منسٹر پرجاوانی میں 238 درخواستوں کی وصولی

   

حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر پرجاوانی پروگرام کے تحت مہاتما جوتی با پھولے پرجا بھون میں جملہ 238 درخواستیں وصول ہوئیں۔ پروگرام انچارج نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چناریڈی اور نوڈل آفیسر دیویا نے عوام سے ملاقات کی اور تحریری درخواستوں کو قبول کیا۔ درخواستوں کو یکسوئی کیلئے متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کیا جائے گا۔ محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقی سے متعلق 51 درخواستیں داخل کی گئیں۔ ریونیو 46، بلدی نظم و نسق 23 اور اندراماں ہاؤزنگ کے لئے 67 درخواستیں داخل کی گئیں۔1