چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے اسد الدین اویسی کی ملاقات

,

   

حیدرآباد: صدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی نے آج پرگتی بھون پہنچ کر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی۔ جمعہ کو منعقد ہونے والے کابینی اجلاس جس میں جی ایچ ایم سی انتخابات کو ماہِ ڈسمبر میں منعقد کرنے کے تعلق سے بات چیت کی اور نشستوں کی تقسیم کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس ملاقات کا مقصد گزشتہ کی طرح جی ایچ ایم سی کے انتخابات کا دوستانہ مقابلہ کرنے پر غور کرنا تھا۔ ماقبل انتخابات اتحاد پر بھی بات چیت کی گئی ۔ دوباک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کا جی ایچ ایم سی انتخابات پر بھی امکانی اثر ہونے کا جائزہ لیا گیا۔اسد الدین اویسی آج رات خود کار ڈرائیو کرتے ہوئے پرگتی بھون پہنچے ۔