حیدرآباد ۔ 21جنوری ( این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ منگل کو دہلی کا دورہ کریں گے ۔ وہ اپنے پانچ روزہ چنڈی یاگم میں مصروفیت کے باوجود دہلی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے یہ دورہ کررہے ہیں ۔ باخبر ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر ہرش وردھن کے فرزند میانک کی شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کل قومی دارالحکومت پہنچیں گے اور شام تک شہر واپس ہوں گے ۔