شادنگر 10 / اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر ریونت ریڈی ضلع رنگاریڈی کے شادنگر حلقہ کے کندورگ منڈل مرکز کا 11 اکٹوبر کو دورہ کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں مقامی ایم ایل اے ویرلا پلی شنکر نے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ضلع کلکٹر شیشانکا۔ شمس آباد ڈی سی پی راجیش نے ایم ایل اے ویل پلی شنکر کے ساتھ منڈل کے مرکز میں سی ایم ریونت ریڈی کے لیے منعقد ہونے والے جلسہ عام کے مقام کا معائنہ کیا۔ اسی طرح محکمہ پولیس اور ریونیو عہدیداروں کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے آئندہ دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کندورگ منڈل سنٹر میں اسکول کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اور عوامی جلسہ سے مخاطب کریں گے۔ سی ایم ریونت ریڈی کے دورہ کے سلسلہ میں انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔