چیف منسٹر کا آج دورۂ نرمل ، عوام میں جوش و خروش

   

Ferty9 Clinic

ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ، طاہر بن حمدان کی سیاست نیوز سے بات چیت
نرمل۔ 15 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کل ریاستی چیف منسٹر ریونت ریڈی نرمل کے ایک روزہ دورہ پر آرہے ہیں۔ ریونت ریڈی تلنگانہ کے نرمل میں منی این ٹی آر اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس ضمن میں تمام تر تیاری مکمل ہوگئی ہیں۔ پولیس کی جانب سے وسیع تر انتظامات کئے گئے جبکہ پڑوسی ضلع نظام آباد سے حکومت کے سیاسی مشیر سدرشن ریڈی اور بھی سیاسی قائدین نرمل پہنچ چکے ہیں۔ آج مقامی دفتر سیاست پر کل ہی ریاستی اُردو اکیڈیمی کے صدرنشین طاہر بن حمدان، ایس انویش ریڈی، Telangana Seeds کارپوریشن کے چیرمین نے سید جلیل ازہر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ریونت ریڈی کی مستحکم قیادت میں ریاست تلنگانہ سنہرا تلنگانہ کی سمت رواں دواں ہے۔ کانگریس ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ریاست ہوکر مرکز ایک مستحکم حکومت فراہم کرسکتی ہے۔ ان قائدین نے کل کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے تمام طبقات سے اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ایک روزہ مصروف ترین دورہ میں متحدہ ضلع عادل آباد کے نرمل میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور منی این ٹی آر اسٹیڈیم نرمل میں 3 بجے دوپہر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ یہاں یہ بتانا بے محل نہ ہوگا کہ تلنگانہ میں بہت جلد بلدی انتخابات کا اعلامیہ جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ اس تناظر میں چیف منسٹر کا یہ دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ عوام میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ بلدی انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مندوں میں بھی کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ بلدیہ نرمل پر کانگریس پارٹی جھنڈا لہرانے کیلئے کمربستہ ہوگیا ہے۔ اعلامیہ کے بعد حالات کیا ہوں گے، یہ آنے والے دنوں میں تصویر صاف ہوجائے گی۔