حیدرآباد۔ تلنگانہ بی جے پی کے صدر بی سنجے نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کو قدیم سیکریٹریٹ کے انہدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ آمرانہ روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ کے سی آر ذہنی توازن کھو چکے ہیں اور ریاست میں نام کی حکمرانی کا سلسلہ جاری ہے ۔ بنڈی سنجے نے الزام عائد کیا کہ قدیم سیکریٹریٹ کی عمارت کو منہدم کرنے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چیف منسٹر نے عثمانیہ دواخانہ منہدم کرنے اور اس کی جگہ دوسرا دواخانہ تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن اب وہی عثمانیہدواخانہ ریاست کے عوام کی زندگیاں بچانے کے کام آ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ڈکٹیٹر شپ والا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔