کلکٹریٹس کی نئی عمارتوں کا افتتاح، دیگر اضلاع میں بھی تعمیری کام جاری
حیدرآباد: چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ 20 جون کو سدی پیٹ اور کاما ریڈی میں کلکٹریٹ کامپلکس کا افتتاح کریں گے۔ 21 جون کو ورنگل میں کلکٹریٹ کامپلکس کے افتتاح کے علاوہ سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ 22 اضلاع میں کلکٹریٹ کامپلکسوں کی تعمیر کا کام مختلف مراحل میں ہے۔ تین اضلاع میں تعمیری کام کا آغاز نہیں ہوا۔ چیف منسٹر نے کامپلکسوں کی تعمیر کیلئے 1500 کروڑ مختص کئے ہیں۔ کامپلکس میں تمام سرکاری دفاتر رہیں گے اور عوام کو مختلف علاقوں میں سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے کی زحمت نہیں ہوگی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ایک عمارت کے تحت تمام دفاتر کی موجودگی سے نہ صرف کام کاج میں آسانی ہوگی بلکہ عوام کو سہولت ہوگی۔ آر اینڈ بی عہدیداروں کے مطابق ہر کامپلکس کیلئے 1.50 لاکھ مربع فٹ اراضی مختص کی گئی اور 50 تا 60 کروڑ کے خرچ سے کامپلکس تعمیر کیا جارہا ہے۔