حیدرآباد۔/22 مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری سے ریاست کے متاثرہ اضلاع کا جمعراست 23مارچ کودورہ کریں گے اور فصلوں کو ہوئے نقصانات کا جائزہ لیں گے ۔حالیہ بارش اور ژالہ باری سے اضلاع کھمم ‘محبوب نگر ‘ ورنگل اور کریمنگر متاثر ہوئے ہیں۔چیف منسٹر فصلوں کو زیادہ نقصان ہونے پر متاثرہ کسانوں سے بات چیت کے بعد ان کی مدد کریں گے ۔چیف منسٹر منگل یا چہارشنبہ کو متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے والے تتھے تاہم دیگر مصروفیات کے باعث انہوں نے جمعرات کو دورہ کرنے کافیصلہ کیا تاہم چیف منسٹر نے پارٹی قائدین کو دورۂ کرتے ہوئے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بارش اور ژالہ باری سے بعض اضلاع میں نیشنکر، جوار اور سبزیوں کی فصلوں کو شدید نقصان کی اطلاع ہے۔