کاماریڈی :12؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی ، بی آرایس حکومت کی جانب سے برقی سربراہی کے مسئلہ کو لیکر الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے پتلے کو نذرآتش کرنے پر ضلع کانگریس کے صدر افسوس کا اظہار کیا اور سب اسٹیشن پر دھرنا دیتے ہوئے چیف منسٹر کے پوٹریٹ کو نذرآتش کیا۔ کے سرینواس رائو کی قیادت میں ارکان بلدیہ گیانیشور ی ، شیو کمار ٹائون کانگریس صدر ، راجو، اقلیتی قائدین محمد اعجاز ، جاوید ، عتیق و دیگر نے چیف منسٹر کے پوٹریٹ کو نذرآتش کیا اس موقع پر کے سرینواس رائو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی آرایس اقتدار میں رہتے ہوئے اپوزیشن کا رول ادا کررہی ہے اور پردیش کانگریس کے صدر کی جانب سے کئے گئے بیان کو لیکر عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔ پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے برقی سربراہی کی حقیقت کو واضح کیا ہے ۔ مفت برقی سربراہی اسکیم کا کانگریس کے دور میں شروع کیا گیا تھا لیکن بی آرایس اس میں اپنا کارنامہ بتارہی ہے اور صدر کانگریس مسٹر ریونت ریڈی نے برقی سربراہی کے بارے میں حقیقت کو واضح کیا تھا لیکن بی آرایس حقیقت پر پردہ ڈالنے کیلئے کانگریس کیخلاف مہم چلارہی ہے ۔
ادارہ ادب اسلامی عادل آباد کا مشاعرہ
عادل آباد /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بزم کاروان ادب و ادارہ ادب اسلامی عادل آباد کی جانب سے 15 جولائی بروز ہفتہ کی شب مدر کیر اسکول میں مسٹر شیخ جمیل احمد کرسپانڈنٹ مدر کیر اسکول کی صدارت میں مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مسٹر عتیق الرحمن پرنسپل ، اردو اسکول مہمان اعزازی کے طور پر مسٹر نصیر احمد محکمہ پوسٹل ڈاکٹر صادق حسین شرکت کریں گے ۔ مسٹر عبدالہادی صدر بزم کاروان ادب ، مولانا عبدالرحیم ذاکر صدر بزم ادارہ ادب اسلامی نے شرکت کی خواہش کی ہے ۔
