حیدرآباد ۔ 30 ستمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل امکان ہیکہ وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات سے گریز کریں گے اور پھر ایرپورٹ پر ان کا استقبال نہیں کریں گے۔ چیف منسٹر وزیراعظم سے ان کے کسی بھی حالیہ دورہ کے دوران ملاقات نہیں کررہے ہیں۔ نیز حال میں وزیر انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ نے اعلان کیا کہ چیف منسٹر بیمار ہیں، وائرل بخار میں مبتلاء ہیں۔ ان کی صحت کی حالت کے پیش نظر چیف منسٹر امکان ہیکہ ان کی موجودہ میعاد کی آخری ملاقات سے دور رہیں گے جبکہ دوسری طرف چیف سکریٹری شانتی کماری نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ 3 اکٹوبر کو وزیراعظم کے دورہ نظام آباد کے پیش نظر تمام تر انتظامات کئے جائیں۔