عادل آباد ۔2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد کے اندرا پریہ درشنی اسٹیڈیم میں 4 ڈسمبر کو دوپہر دو بجے چیف منسٹر ریونت ریڈی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، یہ بات عادل آباد ضلع انچارج مسٹر جوپلی کرشنا راؤ نے میڈیا سے مخاطب ہوکر بتائی اور کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے دو سالہ کارکردگی سے حکومت کی جانب سے عوام کو حاصل ہونے والی مختلف سہولتوں سے واقف کیا جائے گا ۔ ریزینگ 2047 ء کے تحت تلنگانہ میں کانگریس حکومت کا شمار صف اول میں کیا جارہا ہے جس کے تحت تقریباً 500 کروڑ روپیوں کی لاگت سے مختلف اسکیم جو عوامی فلاح و بہبودگی کے لئے ہیں جس کا چیف منسٹر ریونت ریڈی اس موقعہ پر افتتاح انجام دیں گے ۔ سابقہ حکومت کے دور میں کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دیا گیا جبکہ ریاست تلنگانہ کو 8 لاکھ کروڑ روپیہ قرض میں مبتلا کرنے کا بھی ریاستی وزیر عادل آباد انچارج نے الزام عائد کیا ۔ قبل ازیں موصوف جلسہ گاہ کے انتظامات کے علاوہ چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر اُتارنے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا ۔ بعد ازاں دفتر ضلع کلکٹریٹ میں ضلعی اعلیٰ عہدیداروں کا جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے چیف منسٹر پروگرام کے تعلق سے ہدایت دینے کے علاوہ حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم ہونے والی مختلف اسکیمات کا بھی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر عادل آباد ضلع کلکٹر کے علاوہ ریاستی وزیر مسٹر جوپلی کرشنا راؤ کے میڈیا سے مخاطبت کے وقت عادل آباد پردیش کانگریس کمیٹی صدر مسٹر نریش جادو ، عادل آباد اسمبلی انچارج مسٹر کے سرینواس ریڈی ، سابق ضلع کانگریس کمیٹی صدر مسٹر ساجد خان ، سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین سنجیو ریڈی ، جی سجاتا و دیگر اراکین و قائدین کی کثیرتعداد موجود تھی ۔