حیدرآباد:تلنگانہ کے کورونا کے مریضوں میں بھروسہ پیدا کرنے کے لئے سرکاری اسپتالوں کے دورہ کے حصہ کے طورپر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو 27مئی کو ضلع نظام آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ نظام آباد گورنمنٹ جنرل اسپتال میں مریضوں کی عیادت کریں گے ۔اب تک وزیراعلی نے حیدرآباد کے کوویڈ کے مرکز گاندھی اسپتال اور ورنگل ضلع کے ایم جی ایم اسپتال کا دورہ کرتے ہوئے کورونا مریضوں کو فراہم کئے جانے والے علاج کی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا تھا اور ان مریضوں کی عیادت کی تھی۔انہوں نے ان اسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کے معائنہ کے ساتھ ساتھ آئی سی یو میں زیرعلاج کوویڈ کے مریضوں سے بات چیت بھی کی تھی۔