چیف منسٹر کا 11 ڈسمبر کو دورۂ گجویل

   

حیدرآباد۔8ڈسمبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ 11 ڈسمبر کو گجویل کا دورہ کریں گے۔اس دورہ کے دوران مسٹر کے چندر شیکھر راؤملوگو یونیورسٹی آف ہارٹیکلچر کے علاوہ فاریسٹری کالج اور دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیں گے۔ ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج گجویل میں چیف منسٹر کے دورہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات میں رد وبدل کی ہدایات جاری کی ۔مسٹر ٹی ہریش راؤ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے گجویل میں تعمیر کئے گئے نان ویجیٹیرین اور ویجیٹیرین مارکٹس کا بھی چیف منسٹر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ گجویل میں مکمل کئے گئے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے سلسلہ میں چیف منسٹر کا یہ دورہ گجویل تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس دورہ کے دوران عالمی معیار کے جنگلاتی کالج کا افتتاح انجام دیں گے اور 100 ہیکٹر پر محیط یونیورسٹی کیمپس کا بھی افتتاح انجام دیا جائے گا۔