نرمل ۔ 13 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے سری ہری راؤ انچارج حلقہ اسمبلی نرمل کانگریس کی اطلاع کے بموجب اسی ماہ کی 16 تاریخ کو ریاستی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ایک روزہ دورہ پر نرمل آرہے ہیں ۔ پروگرام کے مطابق چیف منسٹر اے ریونت ریڈی خانہ پور سدرماٹ پراجکٹ کا افتتاح انجام دینے کے بعد مستقر نرمل کے سی این ٹی آر اسٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ چیف منسٹر کی آمد کے تناظر میں بڑے پیمانہ پر انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ آج ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں ضلع کلکٹر ابھیلاشا ابھینو IAS ، ضلع ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا IPS ، نرمل اے ایس پی مسٹر پی سائی کرن IPS ، کے سری ہری راؤ نے جلسہ گاہ کے انتظامات کامعائنہ کیا ۔ اس موقع پر سابق صدرنشین بلدیہ جی ایشور ، اقلیتی قائد مسٹر محمد ذیشان علی ، اے گنیش چکراورتی محمد احتشام علی اور دیگر اقلیتی قائدین موجود تھے ۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہوگا کہ بہت جلد بلدی انتخابات کا اعلامیہ جاری ہونے والا ہے ۔ تمام سیاسی جماعتیں انتخابی تیاری کے لئے کمربستہ ہوگئیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے جلسہ عام کے بعد بلدی انتخابات کی مہم کا آغاز ہوجائیگا۔
