تمام انتظامات کرنے کی ہدایت، ضلع کلکٹر نارائن پیٹ
نارائن پیٹ 14/فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ضلع کلکتر نارائین پیٹ مسٹر کویا شری ہرشا نے ضلعی عہدیداروں کو اس ماہ کی 18 تاریخ کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نارائن پیٹ ضلع کے منڈل مستقر کوسگی کا دورہ کرہے ہیں اس موقع پر انکے مختلف ترقیاتی وافتتاحی پروگراموں میں شرکت کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلع کلکٹر نے ویڈیو کانفرنس ہال میں عہدیداروں سے کہا کہ چونکہ چیف منسٹر ریونت ریڈی اس ماہ کی 18 تاریخ کو کوسگی میں کئی افتتاحی تقاریب میں شرکت کریں گے، اس لئے عہدیدار تمام انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرلیں جلسہ عام جو فنکشن ہال میں کیا جارہا ہے ایک ہزار لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ جلسہ عام میں شرکت کریں گے ۔اس پروگرام کے لیے کھانے پینے کے پانی کے علاوہدیگر سہولیات فراہم کریں۔ محکمہ آر اینڈ بی، بلدیہ، پولس اور آر ٹی سی خصوصی توجہ دے اور تمام محکموں کے افسران وزیر اعلیٰ کے دورہ کو کامیاب بنائیں۔ میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹر میانک متل، اشوک کمار، افسران اور دیگر نے شرکت کی۔
