چیف منسٹر کا 2 فروری کو اندرویلی منڈل کا دورہ

   

انچارج منسٹر سیتا اکا،کلکٹر راہول راج ،ایس پی غوث عالم نے انتظامات کا جائزہ لیا

عادل آباد /31 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کی باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی پہلی مرتبہ ضلع عادل آباد کے اندرویلی منڈل کا دورہ 2 فروری کو کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں انتظامات کا جائزہ لینے کی خاطر متحدہ ضلع عادل آباد انچارج منسٹرسیتا اکا عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹر راہول راج ضلع ایس پی مسٹر غوث عالم TDA ، پی او شریمتی خوشبو گپتا کے ہمراہ آج اندرویلی کا دورہ کیا اور اندرویلی میں موجودہ مقابلوں کا قدیم مقدس مندر ناگوبا کا درشن کرنے کے بعد جلسہ گاہ ہیلی کاپٹر اتارنے کا مقام اور قبائیلی افراد کی یادگار شہدا کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ عہدیداروں سے انتظامات کی تفصیلات حاصل کئے ۔ بعد ازاں انچارج مسٹر سیتااکا مستقر عادل آباد کے ایک فنکشن ہال میں جو عادل آباد اسمبلی انچارج مسٹر کندی سرینواس ریڈی نے منعقد کیا تھا پہونچکر کانگریس پارٹی اراکین و قائدین سے مخاطب ہوکر 2 فروری کو اندرویلی میں منعقد ہونے والے چیف منسٹر مسٹر ریونت ریڈی کے جلسہ میں زیادہ سے زیادہ عوام کو شرکت کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ کانگریس حکومت انتخابات کے دوران کردہ تمام وعدوں کو پورا کرنے اور ریاست کے عوام کو سہولت فراہم کرنے کوشاں ہے ۔ آئندہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بھی کانگریس امیدوار کو بھاری اکثریت سے منتخب کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے سامعین سے خواہش کی ۔ اس موقع پر دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے کانگریس پارٹی میں اپنے آپ کو شامل کیا جنہیں پارٹی کھنڈوا پہناکر کانگریس پارٹی میں شامل کرلیا گیا ۔