چیف منسٹر کا /21 فبروری کو دورہ سنگاریڈی

   

حیدرآباد : /15 فبروری (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ /21 فبروری کو سنگاریڈی کا دورہ کریں گے ۔ اس موقع پر وہ نارائن کھیڑ میں سنگامیشورا ۔ باسویشورا پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ چیف منسٹر نے حال ہی میں جناگامہ اور یادادری میں کلکٹریٹ کی عمارت کے احاطہ کا افتتاح کیا اور وہاں منعقدہ جلسہ عام سے بھی خطاب کیا تھا ۔ ایسا لگتا ہے کہ ٹی آر ایس کی جانب سے نارائن کھیڑ میں بھی جلسہ عام کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔