بنگلورو: کرناٹک کی ایک خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کے روز میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی سازش الاٹمنٹ کیس میں کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا کے خلاف لوک آیکت پولیس کی تحقیقات کا حکم دیا۔ خصوصی عدالت کے جج سنتوش گجانن بھٹ کے اس حکم سے ایک دن پہلے ہائی کورٹ نے گورنر تھاور چند گہلوت کی اس کیس میں سدارامیا کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری کو برقرار رکھا تھا۔ اس معاملے میں میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی پر سدارامیا کی بیوی کو 14 پلاٹ الاٹ کرنے میں بے ضابطگیوں کا الزام ہے۔ عدالت نے گورنر کے 16 اگست کے حکم کی درستگی کو چیلنج کرنے والی سدارامیا کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا ۔