چیف منسٹر کرناٹک نے دورہ بیدر کے موقع پر عوامی شکایتیں قبول کیں

   

بیدر17؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا نے چہارشنبہ کی شام بیدرتا بنگلور فلائٹ سروس کا آغاز ایر پورٹ پر کیک کا ٹ کر کیا ۔ اس موقع پر ایر پورٹ کے باہر عوام کے بیچ جاکر اُن کی تحریری درخواستیں قبول کیں ،زبانی شکایت درج کرانے والے اپنی شکایت درج کرانے سے قاصر رہے ۔ وزیر اعلیٰ وہاں سے بذریعہ کار نہرو اسٹیڈیم کے لئے روانہ ہوئے اس موقع پر پارٹی کارکنان اور اُن کے حامی چیف منسٹر کے قافلہ کے ساتھ تھے ۔پارٹی کارکنان اور اُن کے حامیوں نے چیف منسٹر پر پھول برسائے ،نہرو اسٹیڈیم پہنچ کر وزیر اعلیٰ نے وہاں منعقدہ پروگرام میں 2025کروڑ روپیوں سے ہونے والے ترقیاتی کاموں کا بذریعہ ریموٹ کنڑول سنگ بنیاد رکھا۔اس پروگرام میں ہزاروں کی تعداد نے شرکت کی ۔ پروگرام میں ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک ڈی کے شیو کمار ضلع انچارج وزیر ایشور کھنڈرے ،وزیر میونسپل ایڈمنسٹریشن و حج رحیم خان رکن پارلیمنٹ ساگر کھنڈرے دیگر وزراء اراکین اسمبلی اوراراکین کونسل ، ڈپٹی کمشنر شلپا شرما، ایس پی پردیپ گنٹی ، سی او ضلع پنچایت گریش بدولے اور اہم کانگریسی شخصیات موجود تھے۔