حیدرآباد۔/23 اگسٹ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا نے تلنگانہ میں کانگریس کے بی سی گرجنا پروگرام میں شرکت سے اتفاق کرلیا ہے۔ کانگریس قائدین وی ہنمنت راؤ ، بھٹی وکرامارکا اور مدھو یاشکی گوڑ نے آج بنگلور میں چیف منسٹر کرناٹک سے ملاقات کی اور بی سی گرجنا میں شرکت کی دعوت دی۔ 6 تا 9 ستمبر کسی ایک دن تاریخ مقرر کرنے سے سدا رامیا نے اتفاق کرلیا اور کہا کہ وہ بی سی طبقات کے جلسہ عام میں ضرور شرکت کریں گے۔ شاد نگر میں بی سی گرجنا کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ ہنمنت راؤ نے 10 اضلاع میں گرجنا کی کامیابی کیلئے مقامی بی سی قائدین سے اپیل کی۔
اور بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ بی سی گرجنا کے موقع پر کانگریس کی جانب سے بی سی طبقات کیلئے اہم اعلانات کئے جائیں گے۔
