چیف منسٹر کرناٹک کی حیثیت سے بی ایل سنتوش کا نام زیرغور

   

نئی دہلی : کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق سرگوشیوں کے درمیان بی جے پی کی اعلیٰ قیادت چیف منسٹر یدی یورپا کے جانشین کی حیثیت سے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری بی ایل سنتوش کے نام پر غور کررہی ہے۔ کرناٹک کے 78 سالہ چیف منسٹر یدی یورپا کی تبدیلی کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ دہلی میں پارٹی کے اعلیٰ سطح کے قائدین کے مطابق بی ایل سنتوش کے علاوہ پارٹی کے اعلیٰ قیادت چار ڈپٹی چیف منسٹرس کے تقرر پر بھی غور کررہی ہے جبکہ لکشمن سویدی کو برقرار رکھا جائے گا جن کا تعلق لنگایت برادری سے ہے۔ لنگایت طبقہ کی آبادی ریاست میں تقریباً 15 فیصد ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ یدی یورپا پیر کو صحت کی خرابی وجہ بتاتے ہوئے مستعفی ہوجائیں گے۔