چیف منسٹر کو اجئے کمار نے بطور عطیہ 1.75 کروڑ روپئے کا چیک پیش کیا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 7 اپریل (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اجئے کمار نے کوویڈ ۔ 19 سے نمٹنے کے اقدامات میں تعاون کے طور پر چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو آج 1.75 کروڑ روپئے پر مشتمل چیک بطور عطیہ پیش کیا۔ اُنھوں نے یہ رقم حلقہ اسمبلی کھمم میں عوام سے جمع کردہ فنڈس عطیہ کے طور پر دی تھی۔ علاوہ ازیں اُنھوں نے شخصی طور پر 2 لاکھ روپئے کا علیحدہ عطیہ بھی دیا۔ اُنھوں نے اس رقم کو عطیہ دینے والے کھمم کے عوام سے اظہار تشکر کیا اور اُنھیں مشورہ دیا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے گھروں میں ہی رہیں۔