چیف منسٹر کو اپنے عہدے کا لحاظ رکھتے ہوئے بات کرنا چاہئے

   

کلواکرتی کے احتجاجی پروگرام میں اشوتھاما ریڈی کا آر ٹی سی ملازمین سے خطاب

کلواکرتی /25 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی آر ٹی سی احتجاجی کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ریاستی آر ٹی سی JAC صدر اشوتھاما ریڈی نے چیف منسٹر کی جانب سے دی گئی پریس میٹ کے جواب میں چیف منسٹر خیالات کا رد کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ اپنے مقام و مرتبہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے بات کریں جو منھ میں آیا بولنا جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہیں ۔ ان کیلئے زیب نہیں دیتا وہ کل احتجاجی کارکنوں سے خطاب کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف بولنا ہر کسی کو آتا ہے سامنے بیٹھی خاموش میڈیا کے ساتھ جو وہ کہہ رہے ہیں وہ حقیقت سے کافی بعید ہے ۔ وہ ہم سے بات کریں ہم انہیں ان کے سوالوں کا جواب دیں گے ۔ ان کا جو چاہے بولنا وہ حقیقت نہیں آمنے سامنے بیٹھ کر بات کرنا تب کہیں جاکر ان کی باتوں کی حقیقت کیا ہوگی ۔ ان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر وہ اپنے باتوں میں سچے ہیں تو آئیں یہی کلواکرتی کے احتجاجی کیمپ میں بیٹھ کر بات چیت کریں گے ۔ حقیقت کیا ہے خود بخود سامنے آئے گی ۔ ہمارے مطالبات اور ہمارا احتجاج حق بجانب ہے جس کے سبب ہی ہر کوئی ہماری مدد کیلئے آگے آرہا ہے جبکہ ہم نے حکومت سے مطالبہ بھی کیا تھا کہ ہمارے احتجاج کے تعلق سے وہ عوام سے پوچھیں لیکن وہ عوام کے سامنے جانے سے ڈر رہے ہیں ۔ جس کے سبب ہی وہ حضورآباد کے جلسہ عام سے ترک تعلق کئے تھے اور ایک اسمبلی سیٹ کی حیثیت پر دی گئی پریس کانفرنس میں زیادہ تر ہمارے تعلق سے بات چیت ان کی ناکامی کی دلیل ہے ۔ ہم واضح کردئے ہیں کہ ہم متحد ہیں اور ہمارا احتجاج حق ہے اور اس کی کامیابی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔ ساتھ ہی ساتھ انہو ںنے کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خودکشی جیسے بڑے اقدام سے پرہیز کریں ۔ آر ٹی سی بسوں اور عوامی املاک کو نقصان نہ پہونچائیں اور متحد ہوکر جدوجہد کرتے رہے ۔ اس موقع پر احتجاجی کارکنوں کے علاوہ تمام مدد دینے والی پارٹیاں اور تنظیمیں موجود تھیں ۔