چیف منسٹر کپ کے انعقاد کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس

   

سنگاریڈی۔ 21؍مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ سنگا ریڈی 21 مئی سیاست ڈسٹرکٹ نیوز۔ ڈاکٹر شرتھ کلکٹر ضلع نے سنگا ریڈی میں چیف منسٹر کپ منعقد کرنے کے لیے عہدیداروں کے ہمراہ سنگا ریڈی اسپورٹس سٹیڈیم کا معائنہ کیا کلکٹر نے عہدے داروں سے کہا کہ تمام انتظامات کو جلد مکمل کر لیا جائے 22 مئی تا 24 مئی سی ایم کپ منعقد ہوگا ضلع سطح کا سی ایم کپ اسپورٹس کا افتتاح ہریش راؤ وزیر فائنانس و صحت کریں گے اسپورٹس میں بیڈمنٹن باسکٹ بال والی بال کھو کھو کبڈی اور دیگر کھیل شامل ہے تمام اسپورٹس کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے کلکٹر نے عہدے داروں کے ساتھ مل کر ایک اجلاس بھی منعقد کیا اور ٹیلی کانفرنس کے ذریعے بھی عہدیداروں کو ہدایت دی بیڈمنٹن وی 4 اکیڈمی پوتی ریڈی پلی میں منعقد ہوگا اور دیگر اسپورٹس کو سنگاریڈی کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں منعقد ہوگے اسپورٹس کا آغاز صبح 9 بجے سے ہوگا مختلف منڈل سے 87 ٹیم منتخب ہوئے ہیں جس میں 1119 کھلاڑی شامل ہے کبڈی می 343۔ والی بال میں 347۔کھو کھو میں 267۔ ایتھلیٹکس میں 108 کھلاڑیوں کیلئے انتظامات اور اسپورٹس منعقد کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل عمل میں لاتے ہوئے عہدے دار اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کی ہدایت دی ۔شدید گرمی کی وجہ سے کھیلوں کو صبح اور شام منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ویرا ریڈی ایڈیشنل کلکٹر چندرشیکر کمشنر بلدیہ اسپورٹس آفیسر اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔