چیف منسٹر کیرالا کی دختر وینا کی سی پی ایم لیڈر ریاض سے شادی

,

   

Ferty9 Clinic

تھروونتاپورم ۔15جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کیرالا پی وجیئن کی بیٹی وینا نے آج یہاں سی ایم کی سرکاری قیامگاہ پر سی پی آئی ( ایم) یوتھ ونگ لیڈر پی اے محمد ریاض سے شادی کرلی ۔ اس تقریب میں کووڈ۔19 کے احتیاطی تدابیر کی تعمیل کی گئی ۔ چیف منسٹر کی قیامگاہ کلف ہاوس میں یہ سادہ تقریب ہوئی جس میں قریبی دوستوں و رشتہ داروں کے بشمول تقریباً 50مدعوئین شریک ہوئے ۔ وزیر صنعت ای پی جئے راجن اس تقریب میں حصہ لینے والے واحد وزارتی رکن رہے ۔ نئے جوڑے نے ایک دوسرے کو ہار پہنائے اور ریاض نے دلہن وینا کو منگل سوتر پہنایا ۔یہ شادی اسپیشل میریج ایکٹ کے تحت رجسٹر کی گئی ہے ۔ وینا ایک آئی ٹی فورم کی ڈائرکٹر ہے جسے انہوں نے 2015ء میں شروع کیا تھا اور اس کا ہیڈ کوارٹر بنگلورو میں ہے ۔ انہوں نے تقریباً 8سال اوراکل کمپنی کے ساتھ کام کیا ہے ۔ ریاض موجودہ طور پر ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا کے قومی صدر ہیں ۔ ریاض اور وینا دونوں کیلئے یہ دوسری شادی ہے ۔