چیف منسٹر کیمپ آفس کا او ایس ڈی سائبر دھوکہ کا شکار

   

7 لاکھ روپیوں سے محروم ، رچہ کنڈہ پولیس میں شکایت
حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبر دھوکہ بازوں کی رسائی اب سی ایم کیمپ آفس تک ہوگئی ہے ۔ دھوکہ بازوں نے کیمپ آفس او ایس ڈی کو دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا اور سات لاکھ روپئے لوٹ لئے ۔ اس واقعہ پر کیمپ آفس او ایس ڈی نے پولیس رچہ کنڈہ میں شکایت درج کروائی ۔ ذرائع کے مطابق سی ایم کیمپ آفس میں او ایس ڈی سریدھر پانڈے گذشتہ روز گوگل پر سرچ میں مصروف تھے ۔ او ایس ڈی کسی چیز کی تلاش کیلئے گوگل سے مدد لینا چاہتے تھے ۔ اسی دوران انہو ںنے ایک اجنبی لنک پر توجہ مرکوز کی اور اس لنک کے ذریعہ اپنی تلاش شروع کردی جو دراصل سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے پیش کردہ فرضی لنک تھی ۔ اس لنک کے ذریعہ او ایس ڈی سے 7 لاکھ روپئے لوٹ لیا گیا ۔ اس بات سے پریشان او ایس ڈی نے پولیس سائبر کرائم میں شکایت کردی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ ع