چیف منسٹر کی آج دہلی روانگیمختلف قائدین سے ملاقات ہوگی

   

حیدرآباد۔19 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی 20جولائی کی شام دہلی روانہ ہوں گے اور مختلف قائدین سے ملاقات کرکے مرکزی بجٹ میں ریاست کے حصہ کیلئے لمحہ آخری کی کوشش اور نمائندگی کو یقینی بنائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر کے دورہ پر دہلی جو کہ مرکزی بجٹ سے عین قبل ہو رہاہے کہاجا رہاہے کہ وہ مرکزی بجٹ میں ریاست کیلئے زیادہ سے زیادہ حصہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اور کانگریس سرکردہ قائدین سے ملاقات کرکے ریاست کے امور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ راہول گاندھی سے ملاقات کرکے انہیں ورنگل جلسہ میں شرکت کیلئے مدعو کریں گے۔3