چیف منسٹر کی آواز کی نقل کر کے وائرل کرنے کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد : /2 نومبر (سیاست نیوز) حیدرآباد کی سائبرکرائم پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے جنہوں نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی آواز کی نقل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد میسیج وائرل کررہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم افراد نے چیف منسٹر کی آواز میں منوگوڑ ضمنی انتخابات کے پس منظر میں نقد رقم کی تقسیم اور قابل اعتراض گفتگو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اسے وائرل کیا ۔ اس سلسلہ میں سائبرکرائم پولیس کو شکایت کئے جانے پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے ۔