بھونگیر میں جدید عیدگاہ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد، وزیر داخلہ محمد محمود علی کا خطاب
بھونگیر میں آج درگاہ حضرت راجہ باگ سوارؒ کے احاطے میں جدید عیدگاہ کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طور پر ریاستی وزیر داخلہ محمود علی نے شرکت کی اور کہا کہ بھونگیر میں قدیم عیدگاہ تنگ دامنی کا شکار تھا۔جس کیلئے آج مقامی رکن اسمبلی اور بی آر ایس پارٹی کے اقلیتی قائدین اوردیگرمسلم قائدین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ اس قیمتی وقف جائیداد پر جدید عید گاہ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی پی شیکھرریڈی ایک سیکولر اور عوامی نمائندے ہے۔ جو بھونگیر اسمبلی حلقہ کی جامعہ ترقی کیلئے انتھک محنت کررہے ہے۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر میں ایک شاندار عیدگاہ کی تعمیر عمل میں آئے گی۔جو ریاست تلنگانہ کا پہلا عیدگاہ رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ عیدگاہ کی تعمیر کیلئے جوبھی فنڈز کی ضرورت ہو اپنی جانب سے منظور کرنے کا عہد کیا۔محمود علی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں گنگا جمنی تہذیب کو پروان چڑھانے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے تمام مذاہب کے عیدوتہواروں کو سرکاری طور پر منانے کے اقدامات کئے ہے۔رمضان،دسہرہ،کرسمس تہوار پرملبوسات اور تحائف کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔اس موقع پر رکن اسمبلی بھونگیر پی شیکھرریڈی،وقف بورڈ چیرمین مسیح اللہ خان،صدرنشین بلدیہ انجینلو،مولانا سید اکبرحیدرآباد،خواجہ بشیرالدین،عبدالحفیظ وسیم، رحیم الدین ایڈوکیٹ،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بی آر ایس پارٹی قائدین عظیم الدین، کاظم، امیرالدین، نعیم، اسمعیل،منیر،رحیم اور دیگرموجود تھے۔