حیدرآباد۔30۔اکٹوبر(سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست کے عوام کی خوشحالی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے پیام میں کہا کہ ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد سے ریاست کے تمام طبقات کی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہو ںنے محفوظ طریقہ سے دیوالی تہوار منانے اور ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر تہوار کا اہتمام کرنے کا مشورہ دیا۔ تہوار کے دوران کسی بھی طرح کے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی نقصان نہ ہو۔3
چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ دیوالی کا تہوار تلنگانہ کے عوام کے گھروں میں روشنیوں اور خوشحالی لائے گا اور تلنگانہ کے مکینوں کے بہتر دور کا آغاز ثابت ہوگا۔3